پاکستان

ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں سعد رفیق

ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن بدترین حالات میں بھی لڑا ہے، ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین نے قائدِ ایوان کو اسمبلی توڑنے کا اختیار دیا ہے، عمران خان تو اسمبلی نہیں توڑ سکتے، اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ کے تحلیل کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے، تحریکِ انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے، تحریکِ انصاف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے