سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے وکلا کو لائسنس ختم کردینے چاہئے اور ایسے ججز کو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈرمیں لکھ رہے ہیں وکلا ہڑتال پر ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایم ایس پنجاب انڈسٹری فیصل آباد کے خلاف 6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد گیس چوری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ ٹرائل کورٹ کے آرڈر میں وکلا کے دو سے تین بار ہڑتال کے باعث پیش نہ ہونیکا تذکرہ ہوا تو جسٹس قاضی فائز عیسی نے سخت برہمی کا اظہار کیا، اور ریمارکس دیئے کہ وکلا کیسے ہڑتال کرسکتے ہیں؟ ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے، اور ایسے ججز کو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈر میں لکھ رہے ہیں کہ وکلا ہڑتال پرہیں۔