سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سابق آرمی چیف (جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ) نے انہیں یوکرین جنگ میں روس کی مذمت کرنے کا کہا۔ اسکالرز اور طلبا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ممالک قومیت کی بنیاد پر وجود میں آئے لیکن پاکستان کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، انسان صرف کسی کی خدمت کرکے غلام نہیں بنتا ، ذہنی اور ثقافتی اثر قبول کرنا بھی غلامی ہے، جوانگریزی اچھا بولتے ہیں ان کو معاشرے میں عزت دیتے ہیں، اہل دانش لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ ہمارا بنیادی مقصد کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بڑے ملکوں میں اوپر بیٹھے چور پکڑے جاتے ہیں، جب بڑے چوروں کو پخرا جاتا ہے تو نیچے کے چور خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، چین نے پچھلے سات سال میں 450 وزیروں کو سزائیں دی ہیں۔