اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گا ذرائع کے مطابق فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا،