دنیا

اسرائیل میں کالے قانون کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا

اسرائیل میں کالے قانون کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا

تل ابیب: اسرائیل میں نو منتخب وزیراعظم نیتن یاہو کی قانون سازی کے خلاف پہلے فلسطینیوں نے احتجاج کیا لیکن اب ملک بھر سے آنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراو کرلیا اور شدت نعرے بازی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کو اس وقت ہزاروں مظاہرین نے گھیر رکھا ہے۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں اور کالے قانون کے خلاف پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں۔ پوسٹر پر درج ہے کہ سیاہ قانون واپس لیا جائے، عزت نفس بحال کی جائے اور شرم کرو، دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ احتجاج جوڈیشل ریفارمز کے نام پر ارکان اسمبلی کو عدالت عظمی سے زیادہ طاقتور بنانے کے خلاف ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے