کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران اچھے کھلاڑیوں پر نظر ہوگی جو آگے چل کر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی بیٹنگ میں نئے خطوط پر کام کر رہا ہوں، لیگ میں مقابلے دلچسپ اور سخت ہوں گے، اسپنرز کو کم کھیلنے کا موقع ملتا ہے اس لیے اسپن بولنگ کے خلاف پریکٹس پر توجہ دی ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ چھ سال تک کراچی کنگز کیساتھ بطور فیملی جڑا رہا ہوں، کراچی والوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے، کراچی کنگز کے خلاف مقابلہ سنسنی خیز رہے گا، پی ایس ایل کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کیا تھا، اب پشاورزلمی کا حصہ ہوں۔