صحت

مونگ پھلی سے الرجی رکھنے والے افراد کے لیے دوا میں پیش رفت

مونگ پھلی سے الرجی رکھنے والے افراد کے لیے دوا میں پیش رفت

انڈیانا پولس: سائنس دانوں نے ایک ایسی دوا کی جانب پیش قدمی کی ہے جو مونگ پھلی کھانے کے سبب ہونے والے شدید ردِ عمل سے بچائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکب فی الحال تجربہ گاہ میں چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور مستقبل قریب میں یہ دوا لوگوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ لیکن ابتدائی تجربوں میں محققین کو معلوم ہوا ہے کہ اس دوا نے تجربہ گاہ کے چوہوں کو مونگ پھلی کے نتیجے میں ہونے والے شدید ردِ عمل سے دو ہفتوں سے زائد عرصے تک بچا کر رکھا۔ تاہم، ماہرین یہ بات جانتے ہیں کہ جانوروں سے حاصل ہونے والی معلومات کا اطلاق ہمیشہ انسانوں پر نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے