تازہ ترین

گورنر کا پنجاب میں الیکشنز کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

گورنر کا پنجاب میں الیکشنز کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبے میں الیکشنز کرانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کی استدعا کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاس پنجاب میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلے کی تشریح اور وضاحت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار کو چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے