پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر برہم اجلاس ملتوی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اسپیکر برہم اجلاس ملتوی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزرا کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اجلاس 28 فروری تک ملتوی کردیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن ریاض مزاری نے وزرا کی عدم حاضری کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزرا کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر یہاں بات نہیں سنا سکتے تو اسمبلی کو تحلیل کردیں، وزیروں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے، جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پی ڈی ایم نے من پسند لوگوں کی امداد دی ہے، ہمارے مطالبے کو کوئی نہیں سنتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے