پاکستان

قومی اور صوبائی الیکشن ایکساتھ ہونے چاہئیں رانا ثناء اللّٰہ

قومی اور صوبائی الیکشن ایکساتھ ہونے چاہئیں رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص 2014 سے ملک کو بحران کا شکار کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اس کی ضد پر یہ دو صوبائی الیکشن ہو جائیں تو نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرجنرل الیکشن ہو جائیں تو دو صوبوں میں نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا، 5 سال بعد پھر یہی ہو گا، ایسی صورت میں الیکشن متنازع ہوں گے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر یہ ہارے تو ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگراں سیٹ اپ نہیں تھا، انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کیا، یہ ایسی صورتِ حال ہے کہ الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے