کھیل

ویمنز T20 ورلڈکپ پاکستان آئرلینڈ کیخلاف 70 رنز سے فتحیاب

ویمنز T20 ورلڈکپ پاکستان آئرلینڈ کیخلاف 70 رنز سے فتحیاب

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔ منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے