اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 8میں دھاک بٹھانے کی تیاری کرلی۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہم پی ایس ایل 8کی تیاری کیلیے طویل تربیتی کیمپ تو نہیں لگاسکتے تھے مگر تمام کھلاڑی چیلنج کیلیے تیار ہیں، مثبت بات یہ ہے کہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کی وجہ سے سب کی میچ پریکٹس مکمل ہے، ٹیم اچھی فارم میں ہے، ہم تیسری بار ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں، جیت کا تسلسل برقرار رکھنا اہم ہوگا، ہم جدید دور کی کرکٹ کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، میں ڈیٹا اور میچ کیلیے تیاری دونوں کو اہمیت دیتا ہوں، گذشتہ سال کرکٹرز کی انجریز کی وجہ سے مسائل رہے،بینچ پاور بھی مضبوط نہیں تھی، ہمیں 8کے قریب تبدیلیاں کرنا پڑیں،