اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل سلمان اکرم راجا روسٹرم پر آ گئے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون، ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج صاحب نے ایک الزام کی بنا پر ضمانت خارج کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا ہے،