پاکستان

سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس چیف الیکشن کمشنر فوری سپریم کورٹ میں طلب

سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس چیف الیکشن کمشنر فوری سپریم کورٹ میں طلب

اسلام آباد: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو فوری طلب کرلیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی او تبدیل کیوں کیا گیا، غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے غلام محمود ڈوگر کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے