تجارت

پاکستان کا افراط زر 33 فیصد تک جانے کا امکان موڈیز

پاکستان کا افراط زر 33 فیصد تک جانے کا امکان موڈیز

نیویارک: موڈیز کی ماہر اقتصایات نے کہا ہے کہ سال 2023 کے ابتدائی 6ماہ میں پاکستان کی افراط زر 33 فیصد کی بلند ترین سطح تک جانے کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موڈیز سے تعلق رکھنے والی ماہر اقتصادیات کترینا ایل نے کہا کہ پاکستان میں سال 2023 کے ابتدائی 6 ماہ میں مہنگائی اوسط 33 فیصد تک جاسکتی ہے اور صرف آئی ایم ایف کے قرض سے ملکی معیشت بحال نہیں ہو سکتی۔ کترینا ایل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ آئی ایم ایف بیل آوٹ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے اور معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لیے مسلسل اور مضبوط معاشی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے