پاکستان

90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ

90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی سپریم کورٹ

اسلام آباد: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تمام اداروں میں ہونے والے خط و کتابت کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کیس کی سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کیا جس پر سلندر سلطان راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عظمی نے چیف الیکشن کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی او تبدیل کیوں کیا گیا، غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے غلام محمود ڈوگر کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے