تازہ ترین

عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صدرمملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ منظر عام پر آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک انٹرویو میں جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔ہمارے خیال میں اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہوگا۔ جنرل باجوہ کی جانب سے ہم کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے