پاکستان

مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنےسے روکا جارہا ہے چیف الیکشن کمشنر

مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنےسے روکا جارہا ہے چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کچھ باتیں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آرمی سے سیکیورٹی مانگی تو انکار کر دیا گیا، عدلیہ سے آر اوز مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا اور انتخابات کے لیے پیسہ مانگا اس سے بھی انکار کر دیا گیا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ میرے اختیارات کو کم کیا جا رہا ہے، ایسے حالات میں کس طرح فری فیئر الیکشن کروائے جائیں۔ اگر عدالت ٹرانسفرز کو فری الیکشن میں رکاوٹ سمجھتی ہے تو نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے