دنیا

بھارت سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پرعمر قید ہوگی

بھارت سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پرعمر قید ہوگی

نئی دہلی: بھارت میں سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پر عمرقید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں آن لائن یا آف لائن نقل، دھوکہ دہی یا پرچہ آٹ کرنے پر مجرم کو عمر قید اور اس کام میں ملوث تنظیموں کو 10 کروڑ روپے جرمانے تک کی سزا دی جاسکے گی۔ قانون کو ابتدا میں آرڈیننس کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس قانون کے مطابق اگر کوئی امتحان دینے والا شخص کسی مسابقتی امتحان (آن لائن یا آف لائن) میں دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے یا دوسرے امیدوار کو دھوکہ دینے میں مدد دیتا ہے یا غیر منصفانہ طریقوں میں ملوث ہوتا ہے تو اسے کم از کم تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے تک کی سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے