لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں ملتان کے سلطانز اپنی سلطنت میں فتح کا مشن جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، آج پشاور زلمی کے مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کو ہوم گرانڈ پر پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کے باوجود لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹیم نے دوسرے مقابلے میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹ کلاس کیا۔ شان مسعود ابھی تک بڑی اننگز نہیں کھیل پائے، کپتان محمد رضوان اور رائیلی روسو اچھی فارم میں ہیں،ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ اور خوشدل شاہ چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ملتان سلطانز کی ٹیم انجرڈ شاہنواز دھانی کی خدمات سے محروم ہوچکی مگر گذشتہ میچ میں صرف 12رنز دے کر 5شکار کرنے والے احسان اللہ سرپرائز پیکیج ثابت ہوئے ہیں۔