انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے ساتھی اداکارہ شرلین چوپڑا سے معافی مانگ لی

راکھی ساونت نے ساتھی اداکارہ شرلین چوپڑا سے معافی مانگ لی

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ساتھی فنکارہ شرلین چوپڑا سے معافی مانگ لی اور دونوں نے دوبارہ دوست بننے کا اعلان کردیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں ہتک عزت کے مقدمے درج کرائے تھے لیکن اب میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرلین چوپڑا نے عادل درانی کے خلاف راکھی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، دونوں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو متعدد بار گلے لگایا اور اپنی دوستی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ شرلین میری بہت پرانی دوست ہے، ہم دونوں کے درمیان کچھ ہوگیا تھا اور اس پر میں اپنی بہن سے معافی مانگتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے