اگر صحت مند اور تر وتازہ رہنے کے ساتھ ساتھ طویل عمر پانے کے خواں ہیں تو اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔ لیکن اکثر افراد پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے وقت اسی کشمکش میں رہتے ہیں کہ گویا ان کے چھلکوں کو بھی استعمال کریں یا پھر پھینک دیں۔ ایسے میں اکثر افراد پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے وقت انہیں چھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ایسا کرنا ضروری نہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق چھلکوں میں اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے پھینکے گئے چھلکے ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔


