انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی کرنے سے انکار کر دیا

سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی کرنے سے انکار کر دیا

سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹائیگر سیریز میں پہلے ہی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی فلم بلاک بسٹر ہے اس لئے وہ کسی اور ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو جاسوسی پر مبنی ہو۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گے۔ کورونا وبا کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وہ بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک کیلئے ہدایتکار راجکمار گپتا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تاہم سلمان خان کی جانب سے انکار کے بعد اس فلم کے جملہ حقوق مشہور بھارتی ہدایتکار انوراگ باسو نے خرید لیے ہیں جو مذکورہ فلم کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز سے مختلف بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے