دنیا

عمران خان کے بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے امریکا

عمران خان کے بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے امریکا

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزام تراشیوں کے کھیل کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے ایک صحافی نے پوچھا کہ عمران خان نے امریکا پر رجیم چینج کے لگائے گئے الزام پر اب ایک نیا موقف دیا ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جس پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ میں الزام تراشی کے اس کھیل (Blame Game) پر ہونے والی نئی پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیوں کہ جب یہ الزام پہلی بار سامنے آیا تھا، ہم نے واضح طور پر اور مسلسل یہی کہا تھا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے