پٹس برگ: دشوار گزار علاقوں میں ڈرون کے ذریعے مختلف پودوں کے بیج بکھیرے جاسکتے ہیں تاہم اب تک بیج مٹی میں نہ جانے سے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ اسی طرح ہوا ان بیجوں کو اڑالے جاتی یا انہیں جانورچرجاتیہیں۔ تاہم اب امریکی ماہرین نے بیجوں کو ایسے اسکرو نما ساختوں میں رکھا ہے جو ڈرل مشین کی طرح گھومتے ہوئے مٹی میں جذب ہوجاتے ہیں اور یوں کونپلیں پھوٹنے لگتے ہیں۔ کارنیگی میلون یونیورسٹی کی پروفیسر لیننگ یوآ نے یہ سبق ایروڈیئم پودے سے لیا ہے جو خشک ماحول اور سخت زمین میں بھی بیج بودیتا ہے۔ اس کے باریک تنکے میں بیج بھرے ہوتے ہیں ۔ پانی یا نمی کی صورت میں یہ کیل کی طرح سیدھاہوجاتا ہے اور گھوم کر زمین میں گھسنے لگتا ہے اور یوں نیچے موجود بیج مٹی میں چلے جاتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ڈرون سے پھینکے گئے بیجوں کو مٹی میں دبانے والا نظام تیار
- by web desk
- فروری 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1291 Views
- 2 سال ago