پاکستان

قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آرہی ہے عمران خان

قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آرہی ہے عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آرہی ہے۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اور عام انتخابات جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان اور پرویز الہی نے ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم کی مذمت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران آئین کو مان رہے ہیں اور نہ ہی عدالتی فیصلے تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، نااہل حکمران ٹولہ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے