دنیا

بلغاریہ ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد

بلغاریہ ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد

صوفیہ: یورپی ملک بلغاریہ کے دارالحکومت میں ایک ٹرک سے بچے سمیت 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس پر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیے لیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ٹرک میں لکڑی کے کمپارٹمنٹس بنے ہوئے تھے جس میں 6 بچوں سمیت 34 افراد کو چھپایا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 34 میں سے زندہ بچ جانے والے 16 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب آکسیجن اور غذا کی کمی کا شکار تھے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے