کیلیفورنیا: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکر برگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پربراڈ کاسٹ چینلز نامی فیچر متعارف کرادیا۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی سربراہ میٹا نے میٹا چینل بھی متعارف کرایا ہے۔ براڈ کاسٹ چینلز ون-ٹو-مینی(ایک ذریعے سے کئی تک) پیغام رسانی کا ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے تخلیق کار اپنے فالوورز کے ساتھ ٹکسٹ، ویڈیو اور تصاویر شیئر کر سکیں گے۔اس کے ساتھ یہ ایپ میں ایک طرفہ پیغام رسانی کے ایک طریقے کا بھی اضافہ ہے۔ چینلز میں لکھے ہوئے پیغامات کے علاوہ، تصاویر، پولز، ری ایکشن اور دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے ابھی تخلیق کار اسٹوریز کا استعمال کرتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
انسٹاگرام نے براڈ کاسٹ چینلز نامی فیچر متعارف کرادیا
- by web desk
- فروری 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1123 Views
- 2 سال ago