پاکستان

الیکشن کے معاملے پر عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں وزیر دفاع

الیکشن کے معاملے پر عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں وزیر دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں الیکشن سے متعلق قانون کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت انتخابات کے معاملے پر سیاست نہ کریں اور اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، یاد رکھیں وہ اس عہدیپہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں صدر مملکت کے عہدے پر قابض ہوئے۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے