دنیا

جنوبی کوریا اور امریکا کی شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک مشترکہ فوجی مشقیں

جنوبی کوریا اور امریکا کی شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک مشترکہ فوجی مشقیں

سیئول: شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک ہونے والی امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جدید جنگی بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مشترکہ فوجی مشق میں جنوبی کوریا کے F-35A اور F-15K جب کہ امریکا کے F-16 لڑاکا اور B-1B بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ خیال رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی یہ مشق شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل Hwasong-15 کے تجربے کے ایک دن بعد ہوئی۔ دوسری جانب جاپان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آج امریکا کے ساتھ ایک مشترکہ فضائی مشق کرے گا جس کا مقصد اپنی ریاست کو محفوظ بنانے کے لیے دفاعی قوت کو مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے