دنیا

برازیل میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ درجنوں افراد جاں بحق

برازیل میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ درجنوں افراد جاں بحق

ساو پاولو: برازیل کی ریاست سا پالو میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث سا پالو کے گورنر نے پانچ ساحلی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا فوٹیجز میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورے محلے کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکے ساتھ، پہاڑوں پر بنے گھر بھی بہہ گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ سا پالو شہر سے 200 کلومیٹر فاصلے پر واقع ایک ٹاون میں 24 گھنٹوں کے دوران 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیلاب کے باعث ابتک 566 افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی ٹیمیں کئی جگہوں تک نہیں پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے