لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شام پانچ بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت پر عمران خان ساڑھے پانچ بجے کے بعد عدالت پہنچ گئے۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت شام 5 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے عمران خان کو دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ کی مہلت کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں وہ ٹھیک ہو کر تین ہفتے میں جواب جمع کروا دیں،