پاکستان

شیخ رشید نے پولیس پر اپنے گھر سے قیمتی اشیاء چرانے کا الزام لگا دیا

شیخ رشید نے پولیس پر اپنے گھر سے قیمتی اشیاء چرانے کا الزام لگا دیا

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں پولیس نے ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیا چوری کیں۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاس ورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، 23 فروری کو مری جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہو گی، مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے