پاکستان تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں 3 ماہ میں 142 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں 3 ماہ میں 142 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئی آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا بلکہ کئی حملے ناکام بھی بنا دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر ملک بھر میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1007 کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز، 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے