پاکستان

فوجداری کارروائی کیس عمران خان کو پھر استثنا مل گیا فرد جرم 28 فروری تک مؤخر

فوجداری کارروائی کیس عمران خان کو پھر استثنا مل گیا فرد جرم 28 فروری تک مؤخر

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کو ایک بار پھر حاضری سے استثنا مل گیا جس کے بعد فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک مخر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے روبرو پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آج پھر استثنا کی درخواست ہے ؟اب ان کو کہیں کہ وہ پیش ہو جائیں۔ وکیل نے جواب دیا 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہو جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اس طرح رہا تو یہ ٹرائل ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے