صحت

فالج کی شکار خاتون کے ہاتھوں میں دس برس بعد حرکت بحال

فالج کی شکار خاتون کے ہاتھوں میں دس برس بعد حرکت بحال

پٹس برگ: جامعہ پٹس برگ اور کارینگی میلون یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی خاتون کے ہاتھوں کی حرکت بحال کی ہے جو دس برس قبل فالج سے ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکت کھوچکی تھیں۔ ہیدر رینڈیولک کی عمر 2012 میں صرف 22 سال تھی جب وہ فالج کی شکار ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کا دایاں ہاتھ کچھ کمزور پڑگیا لیکن بایاں بازو بالکل ناکارہ ہوگیا تھا۔ اب ان کی گردن، اور بازو کیمختلف حصے پر برقیرے (الیکٹروڈ) لگائے گئے ہیں اور دس برس بعد ان کے ہاتھ اور انگلیوں میں حرکت بحال ہوگئی ہے۔ ہیدر نے دس برس بعد نہ صرف بوتل کا ڈھکنا کھولا بلکہ چھری اور کانٹے سے کھانا بھی کھانے لگی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے