سا ئنس و ٹیکنالوجی

ٹیلی گرام نے واٹس ایپ سربراہ کے الزامات کی تردید کردی

ٹیلی گرام نے واٹس ایپ سربراہ کے الزامات کی تردید کردی

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی موبائل ایپلیکیشن نے چیٹ سیکیورٹی کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات کی تردید کردی۔ ٹیلیگرام کے ترجمان ریمی وان نے وائرڈ اور واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ایپ کی سیکیورٹی کے بارے میں دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نامور عالمی ویب سائٹ پر شائع آرٹیکل میں بہت سی غلطیاں ہیں اور ادارتی ٹیم نے ٹیلی گرام کے تبصروں اور جوابات کو نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں واٹس ایپ کے سربراہ گمراہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی لوکیشن ٹریکنگ یا ڈیٹا کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے البتہ یہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب صارف خود اپنے مقام کو پبلک کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے