لاہور / اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی آئین 2006 کے تحت بنیادی رکنیت ختم کی اور اعلان کیا کہ پرویز الہی کو جتنے بھی عہدے دیے گئے انہیں کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہی آئندہ کسی بھی لحاظ سے خود کو مسلم لیگ ق سے منسلک نہ کریں کیونکہ ان کے بیانات کی وجہ سے پارٹی کا تشخص اور ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پہلے بھی پرویز الہی سمیت دیگر رہنماں کو اظہار وجوہ کا نوٹس ارسال کیا جاچکا ہے۔