دنیا

رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ اسرائیل کے وزیر داخلہ بین گویر نے اس تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کو سال میں کبھی بھی مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ انھیں عبادت سے کیسے محروم رکھا جا سکتا ہے۔ تجویز کے حامی ارکان نے موقف اختیار کیا کہ امن و امان اور باہمی رواداری کے لیے ضروری ہے کہ اس تجویز پر اس سال بھی عمل کیا جائے۔ گزشتہ برس اس تجویز سے کافی فائدہ ہوا تھا۔ غیر مسلم کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے