پاکستان

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

اسلام آباد / پشاور: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فسادی جماعت (پی ٹی آئی) ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اوراستعفے کیوں دئیے تھے؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے