انٹرٹینمنٹ

فی الحال شادی کا ارادہ نہیں صرف پیسے کماکر جمع کرنے پر توجہ مرکوز ہے شہناز گل

فی الحال شادی کا ارادہ نہیں صرف پیسے کماکر جمع کرنے پر توجہ مرکوز ہے شہناز گل

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ساری توجہ صرف پیسے کمانے اور اسے مستقبل کیلیے محفوظ کرنے پر مرکوز ہے۔ مشرقی پنجاب کے چندی گڑھ شہر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ شہناز نے ان خیالات کا اظہار اپنے شو دیسی وائب پر مہمان بھوون بام سے گفتگو کے دوران کیا۔ شہناز سے بھوون نے پوچھا تھا کہ ان کا اس وقت شادی کا کوئی منصوبہ ہے، تو شہناز نے کہا کہ فی الحال تو شادی نہیں کرنا ہے، بلکہ زندگی میں آگے جانا ہے اور بہت سارے کام کرنا ہے۔ 2015 میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی اور 2017 میں پنجابی فلم ست شری اکال انگلینڈ سے اپنا فلمی ڈیبیو کرنے والی پرکشش اداکارہ نے کہا میں پیسے بچا کر اسے محفوظ کرنا چاہتی ہوں اور سب کو ایسا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے