پاکستان

جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے وزیراطلاعات

جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے وزیراطلاعات

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو عمران خان ایک نئے تماشے کا اعلان کردیتے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا آغاز ضمانت قبل از گرفتاری سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔ گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نا اہلوں اور نالائقوں نے ملک پر4 سال حکمرانی کی۔ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان توشہ خانے کے چور ہیں وہ ہائی کورٹ، ایف آئی اے ، سپریم کورٹ سمیت کہیں پیش نہیں ہوتے۔ وزیراطلاعت کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا ہے۔ فرح خان اس گھریلو خاتون کی فرنٹ ویمن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے