پاکستان

سائفر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد

سائفر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائفر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا فارن افیئرز ڈیل کرنا عدالت کا کام ہے؟ جس وقت سائفر سامنے آیا اسوقت عمران خان وزیراعظم تھے؟ وکیل درخواست گزار جی ایم چوہدری نے بتایا کہ جی بلکل عمران خان نے بطور وزیراعظم سائفر جلسے میں لہرایا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ کیا بطور وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر تحقیقات کا کوئی فیصلہ کیا، بطور وزیراعظم عمران خان کے پاس تحقیقات کروانے کے تمام اختیارات تھے کیونکہ وزیراعظم کے ماتحت تمام اتھارٹیز ہوتی ہیں۔ اس سائفر کے معاملے میں عدالت کیا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے