لاہور: جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، سرفراز چیمہ، عثمان اکرم اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں۔ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگئی۔ رہنماں سمیت کارکنوں نے بھی گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کی گاڑی میں بٹھا لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو سی سی پی او آفس کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ تحریک انصاف کے کارکنان سی سی پی او آفس کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو قیدی کی وین میں کیمپ جیل کی طرف لے جایا گیا ہے جبکہ کارکنان وین کے اوپر اور ساتھ جا رہے ہیں۔