اسلام آباد: سرکاری کفایت شعاری مہم میں تمام وفاقی وزرا نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں کے الانسز اور مراعات چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم پریس کانفرنس میں کفایت شعاری مہم سے متعلق بریف کریں گے۔ کابینہ کے فیصلے کے تحت کابینہ اراکین اور سرکاری افسران سفر کے لیے برنس کلاس استعمال نہیں کریں گے جبکہ سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام بھی نہیں کریں گے۔ سرکاری تقریبات میں ڈنر اور لنچ میں سنگل ڈش ہوگی، وفاقی وزرا یوٹیلیٹی بلز اپنی جیب سے ادا کریں گے۔