صحت

نیند روٹھ گئی ہے تو اس قہوے کا استعمال کریں

نیند روٹھ گئی ہے تو اس قہوے کا استعمال کریں

دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کے لئے اچھی رات کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اکثر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب زیادہ تھکان ہو جائے تو نیند روٹھ جاتی ہے۔ اچھی صحت کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہے، اگر آپ کو بھی رات کی نیند میں دشواری کا سامنا ہے تو درج ذیل اجزا سے تیار کردہ قہوہ ضرور نوش کریں۔ جائفل : جائفل اور اس کا تیل ہمارے اعصاب کو پرسکون کرنے اور جسم کو تنا سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر رات سونے سے قبل ہلدی دودھ میں 1 چٹکی جائفل پاڈر شامل کرلیں تو نہ صرف جلد بلکہ گہری نیند سو سکیں گے۔ پودینا: پودینے کے پتے تنا اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ آپ کے پٹھوں کو آرام پہنچا کر سونے میں مدد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے