گوجرانوالا کے علاقے مرالیوالہ میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے یرغمال بناکر لوٹ مار کی اور ہتھیاروں کے زور پر بیوی کو ساتھ لے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے بیوی سے زیادتی کے بعد اسے کھیتوں میں چھوڑ دیا، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔