واشنگٹن: ملیریا کو غریبوں کا مرض کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا مرکز اب بھی افریقہ ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے جیسے جیسے عالمی حدت بڑھ رہی ہے، ملیریا کی وجہ بننے والے مچھروں کا دائرہ کار بڑھ رہا ہے جو لگ بھگ 5 کلومیٹر سالانہ ہے۔ اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ کلائمٹ چینج کی وجہ سے اب افریقہ کی جان لیوا بیماری دیگر خطوں تک پھیل سکتی ہے جو گزشتہ صدی کے ڈیٹا سے ظاہر ہے۔ جارج ٹان یونیورسٹی کے ماہرِ حیاتیات، کولن کارلسن اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ 120 برس کا افریقی ڈیٹا لیا ہے جس میں 1898 سے 2016 تک افریقہ میں پائے جانے والے اینوفیلس مچھروں کی 22 انواع کے پھیلا یا دیگر علاقوں تک منتقلی کو نوٹ کیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ملیریا بردار مچھروں کا دائرہ کار سالانہ 5 کلومیٹر وسیع ہورہا ہے
- by web desk
- فروری 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1261 Views
- 2 سال ago