صحت

زخم کو 30 فیصد تیزی سے بھرنے والی برقی پٹی

زخم کو 30 فیصد تیزی سے بھرنے والی برقی پٹی

الینوئے: بعض زخم بہت دیر سیمندمل ہوتے ہیں تاہم اب ایک برقی پٹی بنائی گئی ہے جو نہ صرف 30 فیصد تیزی سے زخم کو مندمل کرتی ہے بلکہ زخم کی معلومات مسلسل کسی بیرونی آلے مثلا اسمارٹ فون تک بھیجتی رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بینڈیج اپنا کام مکمل کرنے کے بعد گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔ اس لچکدار ہلکی پھلکی اور پٹی کو زخمی چوہوں پر آزمایا گیا ہے اور اس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جن میں زخم 30 فیصد تیزی سے ٹھیک ہوگیا۔ اسے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسرگیولرمو امیراور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے جس کی تفصیلات سائنس ایڈوانسس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے