ممبئی: بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ٹویٹر پر سوال جواب کی نشست میں ایک مداح نے اداکارہ سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں تو سونم باجوہ نے اس کو جواب دیا کہ میں اسی برس پاکستان آرہی ہوں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے اس سے قبل وہ ایک ریڈیو انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ اگر فواد خان کی شادی نہ ہوتی تو وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کیلئے تیار تھیں۔ سونم باجوہ اس قبل پاکستانی فنکاروں سجل علی اور پاکستانی ڈرامے میرے پاس تم ہو کیلئے پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے انڈیا کی مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ رواں برس پاکستان آئیں گی
- by web desk
- فروری 24, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1291 Views
- 2 سال ago
